QR codeQR code

صیہونی حکومت کے مستقبل کو پوری طرح سے تاریک دیکھتا ہوں

24 Sep 2021 گھنٹہ 22:33

عرب پوسٹ کے مطابق 95 سالہ یعقوب شاریت نے صیہونی اخبار ہارٹس سے گفتگو میں کہا کہ مجھکو صیہونی حکومت کا مستقبل بہت تاریک میں ڈوبا ہوا نظر آ رہا ہے۔صیہونی حکومت کے پہلے وزیر خارجہ اور دوسرے وزیر اعظم کے بیٹے یعقوب شاریت نے کہا کہ صیہونی منصوبے کی پیدائش، جرم کے پیٹ سے ہوئی۔


غاصب صیہونی حکومت کے بانی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں صیہونی حکومت کے مستقبل کو پوری طرح سے تاریک دیکھتا ہوں۔

عرب پوسٹ کے مطابق 95 سالہ یعقوب شاریت نے صیہونی اخبار ہارٹس سے گفتگو میں کہا کہ مجھکو صیہونی حکومت کا مستقبل بہت تاریک میں ڈوبا ہوا نظر آ رہا ہے۔

صیہونی حکومت کے پہلے وزیر خارجہ اور دوسرے وزیر اعظم کے بیٹے یعقوب شاریت نے کہا کہ صیہونی منصوبے کی پیدائش، جرم کے پیٹ سے ہوئی۔

اسرائیل کے تاریک مستقبل کے بارے میں انہوں نے  کہا کہ میری عمر اب تقریبا 95 سال ہے، میری اقتصادی حالت بھی اچھی نہيں ہے۔

یعقوب شاریت کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے آرام کے باوجود میں اپنے پوتوں اور نواسوں یعنی اسرائیل کی نئی نسل کے مستقبل کو لے کر بہت پریشان ہوں، مجھے ان کے کل کی تشویش ہے۔

1948 میں اسرائیل کی تشکیل کے اعلامیے پر دستخط کرنے والے موشہ شاریت کے 95 سالہ بیٹے یعقوب شاریت کا کہنا ہے کہ میں یہاں پر یعنی صیہونی حکومت میں ہوں، اس عمر میں میں کہیں بھی نہیں جا سکتا۔ اب میں یہ سوچ کر پریشان رہتا ہوں کہ اسرائیل کا کیا ہوگا کیونکہ یہ ایک تسلط پسند حکومت ہے جو دوسروں پر مظالم اور حملے کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 520100

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520100/صیہونی-حکومت-کے-مستقبل-کو-پوری-طرح-سے-تاریک-دیکھتا-ہوں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com