QR codeQR code

افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کے تمام راستے بند

24 Sep 2021 گھنٹہ 22:29

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کے راستے بند کرنے کے سلسلے میں روس سے مدد مانگی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں حشیش کی کاشت ایک بڑا مسئلہ شمار ہوتا ہے اور یہ بہت اہم ہے کہ کسانوں کے سامنے اس کا متبادل پیش کیا جائے۔

طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کے تمام راستے بند کر دیں گے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کے راستے بند کرنے کے سلسلے میں روس سے مدد مانگی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں حشیش کی کاشت ایک بڑا مسئلہ شمار ہوتا ہے اور یہ بہت اہم ہے کہ کسانوں کے سامنے اس کا متبادل پیش کیا جائے۔

اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار ایک میں افغانستان میں امریکیوں کے آنے کے بعد سے اس ملک میں منشیات کی پیداوار میں سترہ سے چالیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے اشرف غنی کو واپس لانے کے بارے میں کہا کہ ہم اشرف غنی کو واپس لانے کی کوشش میں نہیں ہیں لیکن اس رقم کی بینک میں منتقلی چاہتے ہیں جو وہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ طالبان گروہ کے کابل میں داخل ہوتے ہی افغان صدر اشرف غنی فرار کرگئے تھے اور ان کی حکومت گرگئی تھی۔
 
خبر کا کوڈ: 520097

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520097/افغانستان-سے-منشیات-کی-اسمگلنگ-کے-تمام-راستے-بند

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com