QR codeQR code

ملک کی پیشرفت و کامیابی کا راز انقلابی جذبہ ہے

24 Sep 2021 گھنٹہ 22:18

 ایران کے صدر نے صوبہ ایلام کے دورے کے موقع پر اس صوبے کے شہدا کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایثار و شہادت کا جذبہ توکل علی اللہ، پابندی عہد، اسلام سے لگاؤ اور انقلاب اسلامی کے اقدار کا دفاع سے عبارت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر رئیسی نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کی پیشرفت و کامیابی کا راز انقلابی جذبہ ہے۔ 

صدرمملکت ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی نے  کہا کہ ملک کی پیشرفت و کامیابی کا راز انقلابی جذبے کے ساتھ شہداء اور جاں نثاروں کی راہ پرگامزن رہنا  ہے۔ انہوں نے کہا  کہ شہیدوں کا  پیغام یہ ہے کہ معاشرے میں انقلابی امنگوں کو کمزورنہ ہونے دیا جائے، انصاف کی پامالی نہ ہونے پائے اور ملت ایران کی عزت کو ہرگز کوئی نقصان نہ پہنچنے دیا جائے۔

 ایران کے صدر نے صوبہ ایلام کے دورے کے موقع پر اس صوبے کے شہدا کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایثار و شہادت کا جذبہ توکل علی اللہ، پابندی عہد، اسلام سے لگاؤ اور انقلاب اسلامی کے اقدار کا دفاع سے عبارت ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرابراہیم رئیسی، اپنے صوبائی دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعے کو مغربی ایران میں واقع صوبہ ایلام کے علاقے مہران پہنچے۔

خبر کا کوڈ: 520093

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/520093/ملک-کی-پیشرفت-کامیابی-کا-راز-انقلابی-جذبہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com