QR codeQR code

فلسطینی نوجوان نے اپنی غیرقانونی نظر بندی کے خلاف بھوک ہڑتال

5 Aug 2021 گھنٹہ 16:50

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی  جیل میں قید26سالہ نوجوان محمد منیر عمر  جن کا تعلق فلسطینی علاقہ طولکرم سے ہے، صہیونی جیل میں اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 23 روز سے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔


قابض ریاست کی صہیونی جیل میں غیر معینہ مدت کےلیے حراست میں لیے جانے والے فلسطینی نوجوان نے اپنی غیرقانونی نظر بندی کے خلاف 23 روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی  جیل میں قید26سالہ نوجوان محمد منیر عمر  جن کا تعلق فلسطینی علاقہ طولکرم سے ہے، صہیونی جیل میں اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 23 روز سے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں  میں سینکڑوں فلسطینیوں کوبغیر کسی الزام کےنام نہاد انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے اور جس کے خلاف فلسطینی قیدی احتجاجی بھوک ہڑتال کے ذریعے رہائی تک احتجاج جاری رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں رہائی دے دی جاتی ہے البتہ اکثر اوقات فلسطینی احتجاجی بھوک ہڑتال کے نتیجے میں جان کی بازی ہار کر شہید بھی ہوجاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 514149

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/514149/فلسطینی-نوجوان-نے-اپنی-غیرقانونی-نظر-بندی-کے-خلاف-بھوک-ہڑتال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com