QR codeQR code

دمشق میں شامی فوجیوں کی ایک بس میں دھماکہ

4 Aug 2021 گھنٹہ 22:20

دھماکے کے باعث بس کی آئل ٹنکی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


دارالحکومت دمشق کے مغربی علاقے میں شامی فوجیوں کی حامل ایک بس میں دھماکہ ہوا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ بدھ کی صبح صدارتی گارڈ کے رہائشی کمپلکس کے قریب ہوا ہے۔

دھماکے کے باعث بس کی آئل ٹنکی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مخالفین کے بعض ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد انیس بتائی ہے۔ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ دہشتگردانہ دھماکا تھا یا ایک سانحہ تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 514075

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/514075/دمشق-میں-شامی-فوجیوں-کی-ایک-بس-دھماکہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com