>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - ایران کا برطانوی وزير خارجہ کے بے بنیاد الزام پر شدید رد عمل - پرنٹ کریں

QR codeQR code

ایران کا برطانوی وزير خارجہ کے بے بنیاد الزام پر شدید رد عمل

2 Aug 2021 گھنٹہ 21:34

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں برطانوی سفیر کی عدم موجودگي میں برطانوی ناظم الامور کو طلب کرکے برطانوی وزير خارجہ کے بے بنیاد الزام پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے یورپی امور کے ڈائریکٹر نے برطانوی ناظم الامور کے ساتھ ملاقات میں برطانوی وزیر خارجہ کے بے بنیاد اور جھوٹے بیان کی مذمت اور اس پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بے بنیاد الزامات میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ، انھوں نے کہا کہ خلیج فارس خلیج امن ہے اور یہاں سبھی کشتیوں کے لئے آمد و رفت آزاد ہے۔

اگر غاصب صہیونی حکومت یا کسی دوسرے ملک  نے ایران کے قومی اور ملکی مفادات کے خلاف کوئي مہم جوئی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ایرانی وزارت خارجہ کے یورپی امور کے ڈائریکٹر نے برطانوی ناظم الامور  کو ایران کے تشویش کے بارے میں اپنی حکومت کو جلد آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

خبر کا کوڈ: 513813

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513813/ایران-کا-برطانوی-وزير-خارجہ-کے-بے-بنیاد-الزام-پر-شدید-رد-عمل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com