QR codeQR code

یمن کی فوج نے صوبہ البیضاء کے مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا

31 Jul 2021 گھنٹہ 16:44

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے جمعے کے روز النصر المبین آپریشن کے دوسرے مرحلے میں صوبہ البیضاء کے نعمان اور ناطع علاقے کی آزادی کی خبر دی ہے۔


یمنی فوج نے اعلان کیا کہ صوبہ البیضاء میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف النصر المبین آپریشن کے دوسرے مرحلے میں مزید نئے علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے اور اس آپریشن کے دوران تکفیری دہشت گردوں کو کاری ضرب لگی ہے۔

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے جمعے کے روز النصر المبین آپریشن کے دوسرے مرحلے میں صوبہ البیضاء کے نعمان اور ناطع علاقے کی آزادی کی خبر دی ہے۔

یمنی فوج کے وار میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مذکورہ علاقوں کی آزادی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کے تکفیری عناصر کو علاقے سے نکال دیا گیا ہے اور ان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بے نظیر آپریشن کے دوران سعودی اتحاد اور تکفیری دہشت گرد گروہ کے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے یا زخمی ہوئے یا قیدی بنائے گئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں نے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 513528

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513528/یمن-کی-فوج-نے-صوبہ-البیضاء-کے-مزید-کئی-علاقوں-کو-آزاد-کرا-لیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com