QR codeQR code

عراق: صدر سٹی میں کار بم دھماکہ کرنے والا مجرم گرفتار

28 Jul 2021 گھنٹہ 16:38

 عراقی آرمی کے خفیہ شعبے کے اہلکاروں نے منگل کے روز اس دہشت گرد کی گرفتاری کی خبر دی جس نے اپریل کے مہینے میں مشرقی بغداد کی صدر سٹی میں شدید کار بم دھماکہ کیا تھا۔


عراقی فورس کے خفیہ شعبے کا کہنا ہے کہ ایک زبردست آپریشن میں صدر سٹی میں کار بم دھماکہ کرنے والا مجرم گرفتار ہو گیا۔

بغداد کے صدر سٹی علاقے میں 15 اپریل کو شدید دھماکہ ہوا تھا۔

 عراقی آرمی کے خفیہ شعبے کے اہلکاروں نے منگل کے روز اس دہشت گرد کی گرفتاری کی خبر دی جس نے اپریل کے مہینے میں مشرقی بغداد کی صدر سٹی میں شدید کار بم دھماکہ کیا تھا۔

موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ادارے کے بیان میں آیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے ایک کامیاب آپریشن انجام دیا جس میں مشرقی بغداد کے صدر سٹی کے مشہور بازار کے نزدیک الحبیبیہ علاقے میں کار بم کا دھماکہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد کا تعاقب کیا جا رہا تھا اور اب اسے گرفتار کرکے متعلق ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 513245

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513245/عراق-صدر-سٹی-میں-کار-بم-دھماکہ-کرنے-والا-مجرم-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com