QR codeQR code

ایران کے نئے صدر 5 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

28 Jul 2021 گھنٹہ 16:30

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جمعرات 5 اگست کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


ایران کے نئے صدر 5 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جمعرات 5 اگست کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی یہ سادہ مگر پروقار تقریب ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی میں منعقد ہو گی۔

واضح رہے کہ ایران میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایران کے نو منتخب صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات کا فروغ تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔


خبر کا کوڈ: 513241

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513241/ایران-کے-نئے-صدر-5-اگست-کو-اپنے-عہدے-کا-حلف-اٹھائیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com