QR codeQR code

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی

26 Jul 2021 گھنٹہ 18:30

ادھر ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے، والد کے دیگر ساتھی جان پابلو کی باڈی بھی نظر آرہی ہے۔


پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے جب کہ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

 پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے جب کہ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشہ بروم ایکسپڈیشن ٹریکس اینڈ ٹورز نے بوٹل نک کے قریب 2 لاشوں کی نشاندہی کی تھی، ایلسنڈرو فلیپ پینی کے مطابق کے ٹو سر کرنے کی مہم پر موجود نیپالی کوہ پیماؤں نے کیمپ 4 سے اوپر 2 لاشیں دیکھی تھیں جس میں سے ایک محمد علی سدپارہ کی ہے۔

ادھر ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے، والد کے دیگر ساتھی جان پابلو کی باڈی بھی نظر آرہی ہے، والد کے جسدِ خاکی کو نکالنے کی تدبیر پر غور کررہے ہیں، آج رات یا صبح تک ریسکیو کرکے باڈی کو نکالنے کی کوشش کریں گے، قوم سے مشن کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں محمد علی سدپارہ اپنے 2 غیر ملکی کوہ پیما ساتھیوں جان اسنوری اور جوان پابلو موہر کے ساتھ کے ٹو کو سرد موسم میں سر کرنے کی مہم پر نکلے تھے تاہم رابطہ منقطع ہونے پر رسیکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
 


خبر کا کوڈ: 513002

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513002/پاکستانی-کوہ-پیما-محمد-علی-سدپارہ-کی-لاش-مل-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com