QR codeQR code

صوبے حلب کے مضافاتی علاقے میں ترک فوجیوں کی گاڑی پر حملہ

25 Jul 2021 گھنٹہ 22:09

 شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر راکٹ حملہ ہوا ہے  جس کے نتیجے میں ترکی کے تین فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔


شمالی شام کے صوبے حلب کے مضافاتی علاقے میں ترک فوجیوں کی ایک گاڑی پر کرد ملیشیا کے راکٹ حملے میں ترکی کے سات فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

 شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر راکٹ حملہ ہوا ہے  جس کے نتیجے میں ترکی کے تین فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ کرد فورسز نے کیا۔ تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ اس حملے کے بعد ترکی کی فوج نے دہشتگردوں کے اڈے پر بمباری کی۔


خبر کا کوڈ: 512881

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512881/صوبے-حلب-کے-مضافاتی-علاقے-میں-ترک-فوجیوں-کی-گاڑی-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com