QR codeQR code

جب ووٹ چوری ہوتا ہے تو روشن مستقبل بھی چوری ہو جاتا ہے

24 Jul 2021 گھنٹہ 20:34

سنیچر کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے شہریوں کے لیے جاری ہونے والے آن لائن پیغام میں ان کا مزید  کہنا تھا کہ ’آپ نے جس طرح مسلم لیگ ن اور مریم نواز کو خوش آمدید کہا یہ ولولہ مجھے ایک روشن پاکسان کی نوید دے رہا ہے۔‘


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین شکنوں کو نشان عبرت بنانے کا وقت آ گیا ہے، ووٹ کو عزت ملنے کی کرن کشمیر کی وادیوں میں پھوٹ چکی ہے۔

سنیچر کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے شہریوں کے لیے جاری ہونے والے آن لائن پیغام میں ان کا مزید  کہنا تھا کہ ’آپ نے جس طرح مسلم لیگ ن اور مریم نواز کو خوش آمدید کہا یہ ولولہ مجھے ایک روشن پاکسان کی نوید دے رہا ہے۔‘

نواز شریف نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کیسے چند آئین شنکوں نے اچھے بھلے پاکستان کو پٹڑی سے اتارا۔بقول ان کے ’اس کا خمیازہ پوری قوم مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور بدامنی کی شکل میں بھگت رہی ہے۔‘سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو جذبہ کشمیر میں دیکھا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا۔ان کے مطابق ’کشمیر فروشوں، ووٹ چوروں کو بے نقاب کرنا بھی قومی خدمت ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ آئین شکنوں، ریاست کے اوپر ریاست کے کرداروں اور جمہوریت کو پاؤں تلے روندنے والے کرداروں کو سامنے لانا قومی خدمت بلکہ عبادت ہے۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’اگر انہوں نے ہی حکومتیں بنانی ہیں تو پھر عوام کون ہیں؟ ان کے ووٹ کی کیا قدر ہے؟‘

ان کے مطابق یہی بات وہ پاکستان کے لوگوں کو بھی کہہ رہے ہیں اور جتنی جلدی سمجھ جائیں اتنا ہی بہتر ہے۔

انہوں نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے رہائشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ 25 جولائی کو گھروں سے پوری تیاری کے ساتھ نکلیں، نہ صرف ووٹ دیں بلکہ ووٹ پر پہرہ بھی دیں۔ان کے بقول ’جب ووٹ چوری ہوتا ہے تو روشن مستقبل بھی چوری ہو جاتا ہے۔‘نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ ملک کو ایسے عناصر سے پاک کریں جو حکومتیں بناتے اور گراتے ہیں۔



 
 


خبر کا کوڈ: 512741

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512741/جب-ووٹ-چوری-ہوتا-ہے-روشن-مستقبل-بھی-ہو-جاتا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com