QR codeQR code

عراقی فوج نے بغداد کے صدر سٹی کا سیکورٹی انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا

24 Jul 2021 گھنٹہ 19:39

داعش نے بغداد میں خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عباس سروط نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ داعش  بغداد بالخصوص صدر ٹاؤن، الشعلہ اور الکاظمیہ کے علاقوں میں خودکش دھماکے کرنا چاہتا ہے۔


عراقی فوج نے بغداد کے صدر سٹی کا سیکورٹی انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جبکہ داعش نے دارالحکومت کے تین علاقوں میں خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے

عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر ٹاؤن میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے بعد بغداد کے آپریشنل کمانڈر احمد سلیم نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ بغداد کے اس علاقے میں فوج کی بیالیسیوں بٹالین کی تعیناتی کے لئے لازمی اقدامات انجام دیئےجارہے ہیں تاکہ اس کالونی کا سیکورٹی انتظام مکمل ہو جائے۔

درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے رکن عباس سروط نے کہا ہے کہ داعش نے بغداد میں خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عباس سروط نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ داعش  بغداد بالخصوص صدر ٹاؤن، الشعلہ اور الکاظمیہ کے علاقوں میں خودکش دھماکے کرنا چاہتا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے سیکورٹی نقائص دور کرنے کے لئے انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ تعاون اور جدید طریقوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے کچھ تجاویز بھی پیش کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 512729

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512729/عراقی-فوج-نے-بغداد-کے-صدر-سٹی-کا-سیکورٹی-انتظام-اپنے-ہاتھ-میں-لے-لیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com