QR codeQR code

جنوبی قفقاز کے علاقے میں جلد سے جلد پائیدار امن کے حصول کی ضرورت ہے

24 Jul 2021 گھنٹہ 16:44

انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان اور ارمینیا کی سرحدی فورسز کے مابین جاری جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔


ایران نے تناو اور تنازعات پر قابو پانے اور جنوبی قفقاز کے علاقے میں جلد سے جلد پائیدار امن کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدی فورسز کے مابین جاری جھڑپوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جنوبی قفقاز کے علاقے میں جلد سے جلد پائیدار امن کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان اور ارمینیا کی سرحدی فورسز کے مابین جاری جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔

سعید خطیب زادہ نے دونوں ممالک کو رواداری اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے سرحدی تنازعات کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تناو اور تنازعات پر قابو پانے اور جنوبی قفقاز کے علاقے میں جلد سے جلد پائیدار امن کے حصول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پائیدار امن کے حصول میں فریقین کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 512713

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512713/جنوبی-قفقاز-کے-علاقے-میں-جلد-سے-پائیدار-امن-حصول-کی-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com