QR codeQR code

اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے

24 Jul 2021 گھنٹہ 16:36

عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے الحریر پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے آلہ کار اور جاسوس اس اڈے میں تھے۔


ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ «لواء الثائرین»  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےعراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے الحریر پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے آلہ کار اور جاسوس اس اڈے میں تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہونے والے ڈرون حملے میں جو رات 2 بجے انجام پایا امریکہ کے فوجی سازو سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

اس سے قبل بھی اربیل ایر پورٹ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 512707

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512707/اربیل-شہر-میں-امریکہ-کے-فوجی-اڈے-پر-ڈرون-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com