QR codeQR code

یٹی کے صدر کے7 قاتلوں کو امریکا نے فوجی ٹریننگ دی

24 Jul 2021 گھنٹہ 16:30

امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے اس سے  پہلے اس بات کی تائید کی تھی کہ ہیٹی کے صدر کے قتل میں جن 26 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے کچھ کو ماضی میں امریکی فوج نے ٹریننگ دی تھی۔


امریکی وزارت دفع کے سینئر ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ہیٹی کے صدر کے کم از کم سات قاتلوں کو اس نے کولمبیا میں فوجی ٹریننگ دی تھی۔


 جان کربی نے جمعرات کو اس بات کی تائید کی کہ ہیٹی کے صدر کے کم از کم 7 قاتلوں کو امریکا کی جانب سے فوجی ٹریننگ دی گئی تھی۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ اب تک ہم نے ایسے سات افراد کی شناخت کی ہے جو ماضی میں کولمبیائی فوج کا حصہ تھے اور طرح سے امریکی بجٹ سے انہوں نے فوجی ٹریننگ حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فوجی ٹریننگ عام بات ہے جو کچھ ہیٹی میں ہوا وہ اس کی ترغیب نہیں دلا رہے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے اس سے  پہلے اس بات کی تائید کی تھی کہ ہیٹی کے صدر کے قتل میں جن 26 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے کچھ کو ماضی میں امریکی فوج نے ٹریننگ دی تھی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی کے صدر کے قتل کے حوالے سے جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں سے کم از کم 13 افراد کولمبیا کے سابق فوجی، پانچ ہیٹی کے اور تین امریکی شہری ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 512703

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512703/یٹی-کے-صدر-کے7-قاتلوں-کو-امریکا-نے-فوجی-ٹریننگ-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com