QR codeQR code

افغانستان کی وزارت دفاع نے طالبان کے اس دعوے کے مسترد کر دیا

23 Jul 2021 گھنٹہ 21:57

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے زور دے کر کہا ہے کہ طالبان کا یہ دعوی بے بنیاد اور تشہیراتی ہے اور اس کا مقصد رائے عامہ کو دھوکا دینا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے طالبان کے اس دعوے کے مسترد کر دیا ہے کہ اس ملک کی نوے فیصد سرحدوں کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے زور دے کر کہا ہے کہ طالبان کا یہ دعوی بے بنیاد اور تشہیراتی ہے اور اس کا مقصد رائے عامہ کو دھوکا دینا ہے۔

فواد امان کا کہنا تھا کہ افغان سرحدوں کا بڑا حصہ اور ملک کے اہم شہر اور اصلی سڑکیں حکومت کے زیرکنٹرول ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو دعوی کیا تھا کہ افغانستان کی نوے فیصد سرحدیں اس وقت طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔
 
خبر کا کوڈ: 512620

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512620/افغانستان-کی-وزارت-دفاع-نے-طالبان-کے-اس-دعوے-مسترد-کر-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com