QR codeQR code

امریکی فضائیہ کا سومالیہ میں الشباب گروہ کے خلاف فضائی آپریشن

21 Jul 2021 گھنٹہ 16:23

افریقہ کے لئے امریکی فوجی ہائی کمان نے گالکایو کے قریب الشباب کے خلاف پہلا فوجی مشن انجام دیا ہے۔ دفاعی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین اس حملے کو افریقی ملکوں میں امریکہ کی فوجی مداخلت کے ایک نئے دور کا آغاز  قرار دے رہے ہیں۔


بائیڈن کے دور حکومت میں امریکی فضائیہ نے پہلی بار سومالیہ میں سرگرم الشباب گروہ کے خلاف فضائی آپریشن انجام دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے منگل کی شام اپنے ایک بیان میں سومالیہ ہوائی حملے سے متعلق امریکی مشن کی تصدیق کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقہ کے لئے امریکی فوجی ہائی کمان نے گالکایو کے قریب الشباب کے خلاف پہلا فوجی مشن انجام دیا ہے۔ دفاعی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین اس حملے کو افریقی ملکوں میں امریکہ کی فوجی مداخلت کے ایک نئے دور کا آغاز  قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ الشباب سے معروف گروہ سنہ 2008 سے سومالیہ کی قانونی حکومت کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور اب تک دارالحکومت موگادیشو سمیت دیگر شہروں میں متعدد دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دے چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 512415

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512415/امریکی-فضائیہ-کا-سومالیہ-میں-الشباب-گروہ-کے-خلاف-فضائی-آپریشن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com