QR codeQR code

صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ونزوئلا کے صدر میڈورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو

24 Jun 2021 گھنٹہ 21:11

ونزوئلا کے صدر نے ایران کے نو منتخب صدر کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے آپ کو انتخاب کرکے جمہوریت کی شاندار مثال پیش کی ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران ، دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ونزوئلا کے صدر میڈورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران،  دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

ونزوئلا کے صدر نے ایران کے نو منتخب صدر کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے آپ کو انتخاب کرکے جمہوریت کی شاندار مثال پیش کی ہے۔

ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ونزوئلا کے صدر اور ونزوئلا کے عوام کی طرف سے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمام ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ ایرانی صدر نے ایران اور ونزوئلا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے پر زوردیا۔


خبر کا کوڈ: 509100

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/509100/صدر-آیت-اللہ-سید-ابراہیم-رئیسی-کی-ونزوئلا-کے-میڈورو-ساتھ-ٹیلیفون-پر-گفتگو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com