QR codeQR code

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

19 Jun 2021 گھنٹہ 17:38

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی  وزیرخارجہ ریاض المالکمی کو ٹی شرٹ کا تحفہ پیش کیا جس پر تحریر تھا ’اے ارض، فلسطین میں بھی حاضر ہوں‘۔وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان، پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطینی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔


 ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹرریاض المالکی سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطین کے وزیر خارجہ نے فلسطین میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی  وزیرخارجہ ریاض المالکمی کو ٹی شرٹ کا تحفہ پیش کیا جس پر تحریر تھا ’اے ارض، فلسطین میں بھی حاضر ہوں‘۔وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان، پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطینی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے واضح، دو ٹوک اور اصولی مؤقف کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 508427

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/508427/وزیر-خارجہ-شاہ-محمود-قریشی-کی-فلسطینی-کو-دورہ-پاکستان-دعوت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com