QR codeQR code

عراق سے مکمل انخلا تک امریکی فوجیوں کے خلاف حملے جاری رہے گے

15 Jun 2021 گھنٹہ 16:00

عراق کی استقامتی و مزاحمتی تنظیم عصائب اہل الحق  کے سربراہ شیخ قیس خزعلی نے اپنے ایک بیان میں انتباہ دیا ہے کہ جب تک امریکی فوجی عراق سے نہیں نکل جاتے ان کے خلاف مسلحانہ کاروائيوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

امریکیوں کے خلاف استقامتی محاذ اپنی مسلح جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگا: عصائب الحق

عراق کی استقامتی و مزاحمتی تنظیم عصائب اہل الحق  کے سربراہ شیخ قیس خزعلی نے اپنے ایک بیان میں انتباہ دیا ہے کہ جب تک امریکی فوجی عراق سے نہیں نکل جاتے ان کے خلاف مسلحانہ کاروائيوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق سے مکمل انخلا تک امریکی فوجیوں کے خلاف ہمارے حملے رکنے والے نہیں ہیں۔

استقامتی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ "الحشد الشعبی" نے جہاں بھی کاروائی کی ہے وہاں کامیابیوں نے ہمارے قدم چومے ہیں اور الحشد الشعبی وہ واحد ادارہ ہے جسے شرعی اور قانونی دونوں اعتبار سے عوام میں مقبولیت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات عراق کے مختلف مقامات پر امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کم از کم پانچ لاجسٹک کانوائے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ: 507947

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507947/عراق-سے-مکمل-انخلا-تک-امریکی-فوجیوں-کے-خلاف-حملے-جاری-رہے-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com