QR codeQR code

کینیڈا میں دہشت گرد کے ٹرک حملے میں جاں بحق افراد کی تدفین

13 Jun 2021 گھنٹہ 17:39

کینیڈا میں 20 سالہ دہشت گرد نے گاڑی کے انتظار میں کھڑے مسلمان خاندان کو ٹرک تلے کچل دیا تھا۔ واقعے میں شہید ہونے والے میاں بیوی، بیٹی، اور والدہ کی تدفین کردی گئی۔


کینیڈا میں دہشت گرد کے ٹرک حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے 4 افراد کی تدفین کردی گئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں 20 سالہ دہشت گرد نے گاڑی کے انتظار میں کھڑے مسلمان خاندان کو ٹرک تلے کچل دیا تھا۔ واقعے میں شہید ہونے والے میاں بیوی، بیٹی، اور والدہ کی تدفین کردی گئی۔

میتوں کو کینیڈا کے پرچم میں لپٹے تابوتوں میں اسلامک سینٹر لایا گیا اور قریبی فٹ بال گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی جب کہ کینیڈا کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی اور سوگواروں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
تدفن کے موقع پر موجود کینیڈا میں پاکستان کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہید ہونے والوں کی کینیڈا کے پرچم میں تدفین سے ثابت ہوتا ہے کہ کینیڈا کی پوری قوم دہشت گردی کے شکار خاندان کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ اونٹاریو میں 8 جون کو 20 سالہ نوجوان نے فٹ پاتھ پر کھڑے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور 44 سال خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جب کہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیر علاج ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 507685

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507685/کینیڈا-میں-دہشت-گرد-کے-ٹرک-حملے-جاں-بحق-افراد-کی-تدفین

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com