QR codeQR code

افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپ، 152 طالبان ہلاک

13 Jun 2021 گھنٹہ 15:02

افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ کے یہ عناصر صوبے لغمان، غزنی، لوگر، پکتیکا، میدان وردک، قندھار، زابل، غور، بادغیس، ہرات، سرپل، فاریاب، قندوز اور تخار میں ہلاک ہوئے۔


افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان گروہ کے عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ۱۵۲ طالبان ہلاک ہو گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے  کہ ملک کے مختلف علاقوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور افغان فوج کی کاروائیوں میں  چوہتر  طالبان زخمی بھی ہوئے جبکہ اس گروہ کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا گیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ کے یہ عناصر صوبے لغمان، غزنی، لوگر، پکتیکا، میدان وردک، قندھار، زابل، غور، بادغیس، ہرات، سرپل، فاریاب، قندوز اور تخار میں ہلاک ہوئے۔

طالبان گروہ نے اب تک اس خبر پر اپنے کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 507643

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507643/افغان-سیکورٹی-اہلکاروں-اور-طالبان-کے-درمیان-جھڑپ-152-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com