QR codeQR code

کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، شمالی کوریا کی فوج ہائی الرٹ

12 Jun 2021 گھنٹہ 16:47

کیم جونگ اون کی جانب سے فوج کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات ایک ایسے وقت جاری کئے گئے ہيں کہ جب امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد علاقے میں جاری کشیدگی میں شدت آ گئی ہے۔


جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر شمالی کوریا کے سربراہ نے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے فوجی کمیشن کے خصوصی اجلاس میں فوج کو ہالی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق کیم جونگ اون نے جزیرہ نما کوریا میں پوزیشن میں فوری طور پر آنے والی تبدیلی پر خبردار کرتے ہوئے فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی خبر دی ہے کہ صدر کیم جونگ اون نے گز‍شتہ رات ہونے والے فوجی کمیشن کی بذات خود صدارت کی اور فوجی سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کے دستور اور ہدایت سے ذرہ برابر انحراف کئے بغیر فوج کی تقویت کی جائے۔

کیم جونگ اون کی جانب سے فوج کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات ایک ایسے وقت جاری کئے گئے ہيں کہ جب امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد علاقے میں جاری کشیدگی میں شدت آ گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 507524

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507524/کوریا-میں-بڑھتی-ہوئی-کشیدگی-شمالی-کی-فوج-ہائی-الرٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com