QR codeQR code

یمن کی سعودی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں نئی تجویز

10 Jun 2021 گھنٹہ 18:25

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے حزب اصلاح کو نئی پیشکش کی ہے جس میں اس گروہ کو سعودی عرب میں قید حماس کے حکام پر مقدمے کی کارروائی روکنے کے لئے ریاض پر دباؤ ڈالنے کے لئے کہا گیاہے۔


یمن نے سعودی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں اپنی نئی تجویز کو دہرایا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے حزب اصلاح کو نئی پیشکش کی ہے جس میں اس گروہ کو سعودی عرب میں قید حماس کے حکام پر مقدمے کی کارروائی روکنے کے لئے ریاض پر دباؤ ڈالنے کے لئے کہا گیاہے۔

یمنی رہنما محمدعلی الحوثی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صنعا سعودی جیلوں سے حماس کے حکام کی رہائی کے بدلے محمود الصبیحی اور منصورہادی سمیت ایسے دیگر دو افراد کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے جنھیں حزب اصلاح نامزد کرے۔ صنعا حکومت نے شرط رکھی ہے کہ اگر سعودی عرب فلسطینی قیدیوں کو رہا کردے تو اس کے عوض سعودی پائلٹ کو چھوڑ دیا جائے گا۔

 یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلی  نے بھی اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ تحریک حماس کے قیدیوں کی رہائی کے عوض ایک سعودی پائلٹ اور چار فوجی افسروں و اہلکاروں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ منگل کو تحریک حماس کے رہنما رافت مرہ نے سعودی حکام سے محمد الخضری اور دیگر تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 507327

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507327/یمن-کی-سعودی-اور-فلسطینی-قیدیوں-کے-تبادلے-بارے-میں-نئی-تجویز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com