QR codeQR code

فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں امریکہ برابر کا مجرم ہے

10 Jun 2021 گھنٹہ 15:17

 حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یہ کہنا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، یہ غاصب صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام، جارحیت اور مظالم جاری رکھنے پر ترغیب دلانا ہے۔


دفاع کا حق غاصب ریاست کو نہیں بلکہ ہمیں حاصل ہے، یہ امریکہ کو حماس کا دو ٹوک جواب ہے۔

اسلامی استقامتی تحریک "حماس" نے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں امریکہ برابر کا مجرم ہے۔

 حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یہ کہنا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، یہ غاصب صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام، جارحیت اور مظالم جاری رکھنے پر ترغیب دلانا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کھلم کھلا اندھے تعصب کا شکار ہیں جو فلسطینیوں کے بجائے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی مجرم، بم گرا کر فلسطینیوں کو ان کے گھروں کے اندر دفن کر رہے ہیں، طاقت کا استعمال کرکے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم کیا جا رہا ہے، مسجد الاقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے حملے جاری ہیں، فلسطین میں صحافیوں کے ہاتھ اور پاؤں توڑے جا رہے ہیں، اور اس کے باوجود امریکہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر صرف غاصب اور ظالم ریاست کو دفاع کا حق دے رہا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ غاصب دشمن کو نہیں، بلکہ دفاع کا حق فلسطینیوں کو حاصل ہے، جنہیں دنیا کے جدید ترین اور انتہائی مہلک ہتھیاروں کے حملوں کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے باعث امریکہ نے صہیونی ریاست کے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اسرائیل کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیلی آئرن ڈوم نظام کی تجدید کے لیے پُرعزم ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 507296

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507296/فلسطینیوں-پر-ڈھائے-جانے-والے-مظالم-میں-امریکہ-برابر-کا-مجرم-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com