QR codeQR code

صیہونیوں کے ہر طرح کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں

8 Jun 2021 گھنٹہ 21:29

مسجد الاقصی کے متولی عمر الکسوانی نے غاصب صیہونی انتہا پسندوں کے ممکنہ جارحانہ اقدام پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں پر بالکل بھی اعتماد نہیں کیا جا سکتا اور فلسطینیوں کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔


مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے عوامی گروہوں نے مسجد الاقصی پر غاصب صیہونیوں کے ممکنہ حملے اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کی غرض سے تیار رہنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے محکمہ پولیس کی جانب سے صیہونیوں کو پرچم ریلی نکالنے پر منع کئے جانے کے باوجود انتہا پسند صیہونیوں نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے اطراف میں پرچم ریلی نکالیں گے۔ انتہا پسند صیہونیوں کے اسی اعلان کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی گروہوں نے بھی باب العامود اور مسجد الاقصی کے اطراف میں غاصب صیہونیوں کے ہر طرح کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

مسجد الاقصی کے متولی عمر الکسوانی نے غاصب صیہونی انتہا پسندوں کے ممکنہ جارحانہ اقدام پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں پر بالکل بھی اعتماد نہیں کیا جا سکتا اور فلسطینیوں کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

صیہونی پولیس نے پرچم ریلی جیسے اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدام پر فلسطین کی استقامتی تحریکوں خاص طور سے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی سخت وارننگ کے بعد پرچم ریلی کے پروگرام کو ملتوی کردیا  ہے جس کو حماس نے فلسطینیوں کی ایک اور فتح قراردیا ہے- اس سے قبل صیہونی وزیر جنگ بینی گانٹز نے بھی ہفتے کی رات مختلف صیہونی سیکورٹی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی نشست میں اس ہفتے پرچم ریلی نہ نکالنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن اس کے باوجود انتہاپسند صیہونیوں کے بعض گروہ جمعرات کو پرچم ریلی نکالنے اور مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار اور اس پر عمل کرنے کی سازش تیار کر رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 507095

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507095/صیہونیوں-کے-ہر-طرح-حملے-کا-مقابلہ-کرنے-لئے-مکمل-طور-پر-تیار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com