QR codeQR code

جو بھی صہیونی کیخلاف مقابلہ کرے ہم اس کی حمایت کریں گے، ایران پارلیمنٹ

16 May 2021 گھنٹہ 20:13

اس بیان میں مزید کہا ہے کہ اب صہیونی ریاست کے جرائم اور نہتے بچوں کے قتل سے تقریبا 8 دہائی گزر گئے ہیں؛ تاہم اسلامی انقلاب کی کامیابی نے مختلف قوموں کو بیدار کرکے ان کو اس ناجائز ریاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کی ضرورت پر آگاہ کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 250 اراکین نے ایک بیان میں القدس الشریف میں مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کرتے ہوئے صہیونی جرائم کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس بیان میں مزید کہا ہے کہ اب صہیونی ریاست کے جرائم اور نہتے بچوں کے قتل سے تقریبا 8 دہائی گزر گئے ہیں؛ تاہم اسلامی انقلاب کی کامیابی نے مختلف قوموں کو بیدار کرکے ان کو اس ناجائز ریاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کی ضرورت پر آگاہ کردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ، علاقائی اور بین الاقوامی ممالک سے پارلیمانی تعلقات کے ذریعے ناجائز صہیونی ریاست سے نمٹنے اور القدس الشریف کو ان قابضوں کے قبضے سے آزاد ہونے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں قائد اسلامی انقلاب کے مطابق کہا گیا ہے کہ جو بھی صہیونی کیخلاف مقابلہ کرے ہم اس کی حمایت کریں گے۔

اس میں مزاحمتی فرنٹ میں جد و جہد کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ، مزاحمتی فرنٹ کے مقاصد پوری ہونے کی کسی بھی مالی اور روحانی مدد سے دریغ نہیں کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ: 504193

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504193/جو-بھی-صہیونی-کیخلاف-مقابلہ-کرے-ہم-اس-کی-حمایت-کریں-گے-ایران-پارلیمنٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com