QR codeQR code

جارح صیہونی حکومت کی بمباری،ایک سو انتالیس فلسطینی شہید

15 May 2021 گھنٹہ 18:10

بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے نئی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی شہرغزہ میں ایک گھر پر فضائی حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو شہید کردیا جن میں پانچ بچے اور دو خواتین ہیں ۔


جارح صیہونی حکومت کی بمباری میں اب تک ایک سو انتالیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں -

الجزیرہ نے غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کی بمباری میں اب تک ایک سو انتالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور مرنے والوں میں انتالیس بچے بھی ہیں ۔

بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے نئی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی شہرغزہ میں ایک گھر پر فضائی حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو شہید کردیا جن میں پانچ بچے اور دو خواتین ہیں ۔

صیہونی جنگی طیاروں نے سنیچر کی صبح الشاطی پناہ گزیں کیمپ میں واقع ایک عام شہری ابوحطب کے گھر پر بمباری کی اور اس گھر کے سات افراد کو شہید کردیا۔

فلسطینی ذرائع نے غزہ بندرگاہ پر صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں پر بھی حملے کی خبر دی ہے ۔

درایں اثنا المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں صیہونی حکومت کی حتسریم نامی فوجی چھاؤنی کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔

القسام بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین کے اشدود شہر پر بھی اپنے حملوں کی خبر دی ہے ۔

تحریک حماس کے ایک اور فوجی ونگ قدس بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے عسقلان اور سدیروت شہروں پر دوبارہ حملے شروع کردیئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب شہداء الاقصی بریگیڈ نے بھی غرب اردن کے شہروں اور دیہی بستیوں میں اپنے جوانوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غرب اردن میں سڑکوں اسرائیلی کیمپوں اور صیہونی کالونیوں کو نشانہ بنائیں اور انھیں صیہونیوں کے لئے ناقابل برداشت جہنم بنا دیں ۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے بھی غرب اردن کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونیوں کے لئے زمین کو جہنم میں تبدیل کردیں ۔

سرایاالقدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے بھی غرب اردن کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صیہونی دشمن کے خلاف جنگ کا دائرہ بڑھا دیں ۔
 


خبر کا کوڈ: 504031

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504031/جارح-صیہونی-حکومت-کی-بمباری-ایک-سو-انتالیس-فلسطینی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com