QR codeQR code

کابل میں مسجد میں بم کے دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق

14 May 2021 گھنٹہ 20:07

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


افغان دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں بم کے دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ بم کا یہ دھماکہ افغان دارالحکومت کابل کے ضلع شکر درہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوا ہے۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

افغانستان میں عیدالفطر کی مناسبت سے افغان حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ ہفتے لڑکیوں کے ایک اسکول پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں درجنوں طالبات سمیت پچاسی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں ایک سو پچیس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید الفطر سے چند روز قبل ہونے والے اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی ایران سمیت مختلف ملکوں نے سخت مذمت کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 503907

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503907/کابل-میں-مسجد-بم-کے-دھماکے-کم-سے-بارہ-افراد-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com