QR codeQR code

یمنی افواج کا مارب میں سعود اتحاد پر حملہ

10 May 2021 گھنٹہ 20:08

یمن کی مسلح افواج نے یہ راکٹ حملہ ایسے وقت کیا جب جارح سعودی اتحاد کے فوجی وہاں جمع ہو کر جنگی مورچوں کی طرف جانے کی تیاری کر رہے تھے۔


یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے صوبے مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے
یمن کے فوجی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے یہ راکٹ حملہ ایسے وقت کیا جب جارح سعودی اتحاد کے فوجی وہاں جمع ہو کر جنگی مورچوں کی طرف جانے کی تیاری کر رہے تھے۔
اس راکٹ حملے میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے جن میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔
صوبے مآرب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمن کی مسلح افواج نے اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔
ان حملوں کا مقصد اس پورے صوبے کو سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کرانا ہے۔
یمن کے مستعفی صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر عبداللہ العلیمی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چار ماہ سے جاری مآرب کی جنگ میں سعودی اتحاد کے ہزاروں فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں ۔
اس درمیان یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے مآرب سے جب تک داعشی اور القاعدہ کے عناصر باہر نہیں چلے جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 503388

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503388/یمنی-افواج-کا-مارب-میں-سعود-اتحاد-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com