QR codeQR code

عراق کی فوج اور الحشدالشعبی کا داعش کے خلاف آپریشن

5 May 2021 گھنٹہ 22:43

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی کے سولہویں بٹالین نے عراقی فوج کے ساتھ مل کر جنوب مغربی کرکوک میں داعشی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔


عراق کی فوج اور الحشدالشعبی نے صوبہ کرکوک میں داعش کے باقیات کے خلاف مشترکہ آپریشن انجام دیا -

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی کے سولہویں بٹالین نے عراقی فوج کے ساتھ مل کر جنوب مغربی کرکوک میں داعشی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس آپریشن میں جو الملتقی کے علاقے میں انجام پایا ہے ، عراقی فوجیوں نے داعش کی ایک  سرنگ کا پتہ لگایا اور ان کے ہتھیاروں کو ضبط کرلیا۔

دوسری جانب الحشدالشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے آمرلی شہرکے مشرق میں واقع البوغانم دیہات میں داعشی دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لے کردہشتگردوں کے اڈے پرگولہ باری کی۔

عراق میں داعش کی شکست کے اعلان کے باوجود اس کی باقیات بعض علاقوں میں اب بھی موجود ہیں جن کا صفایا کرنے کے لئے عراقی فوج اور الحشدالشعبی متعدد کارروائیاں انجام دے چکی ہے جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔
 


خبر کا کوڈ: 502678

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502678/عراق-کی-فوج-اور-الحشدالشعبی-کا-داعش-کے-خلاف-آپریشن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com