QR codeQR code

عالمی یوم القدس کے موقع پر بائیک اورکار ریلیاں نکالنے کا اعلان

5 May 2021 گھنٹہ 17:57

یومِ علیؑ کے جلوسوں کی طرح 24 رمضان المبارک عالمی یوم القدس کے موقع پر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔


پاکستان میں کورونا وائرس اور حکومت کی جانب سے عوامی اجتماعات پر عائد پابندی کی وجہ سے اس ملک کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر بائیک اورکار ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر عارف حسین نے کہا ہے کہ اس سال کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر یوم القدس کی بڑی ریلیوں کے بجائے دوسرے لائحہ عمل کے تحت بائیک اور کار ریلیوں کا اہتمام کیا جائیگا اور ریلیوں میں محدود اور منظم انداز میں شرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ القدس ریلیوں میں عوام کو محدود پیمانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تاکہ ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ یومِ علیؑ کے جلوسوں کی طرح 24 رمضان المبارک عالمی یوم القدس کے موقع پر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایس او کےمرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور حقیقی مسئلہ ہے، 70 سال سے فلسطینی عوام نے مسلسل استقامت اور قربانیوں سے اس مسئلہ کو اجاگر کیا ہوا ہے۔ حضرت امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم القدس منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے 7 اگست 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اپنے ایک تاریخی بیان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

عالمی یوم القدس دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جس میں مسلمان، ناجائز صیہونی ریاست کے ان


خبر کا کوڈ: 502622

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502622/عالمی-یوم-القدس-کے-موقع-پر-بائیک-اورکار-ریلیاں-نکالنے-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com