QR codeQR code

ایران اور پاکستان مشترکہ سرحدی بازاروں کا قیام کریں گے

21 Apr 2021 گھنٹہ 20:57

اس مفاہتمی یادداشت کے مطابق، پہلے مرحلے میں "کوہک-چدگی"، "ریمدان-گبد" اور "پیشین-مند" سرحدی علاقوں میں تین سرحدی بازاروں کا افتتاح ہوگا اور اس کے بعد تین دیگر سرحدی علاقوں میں تین اور بازاروں کا قیام ہوگا۔


ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے سرحدی معاشی تعلقات کے فروغ کے مقصد سے مشترکہ سرحدی بازاروں کے قیام کی ایک مفاہتمی یادداشت پر دستخط کیے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے مطابق، ایران کے دورے پر آئے ہوئے "شاہ محمود قریشی" اور ان کے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو سرحدی تعاون کے فروغ کے مقصد سے مشترکہ سرحدی بازاروں کے قیام پرایک تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے، دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو فروغ دینے اور سرحدی باشندوں کی فلاح و بہبود کے مقصد سے، دونوں فریقین نے پاک-ایران مشترکہ سرحد کے  پاس پر سرحدی منڈیوں کے قیام پر اتفاق کیا۔

اس مفاہتمی یادداشت کے مطابق، پہلے مرحلے میں "کوہک-چدگی"، "ریمدان-گبد" اور "پیشین-مند" سرحدی علاقوں میں تین سرحدی بازاروں کا افتتاح ہوگا اور اس کے بعد تین دیگر سرحدی علاقوں میں تین اور بازاروں کا قیام ہوگا۔

ان بازاروں کا انتظام فریقین کے مابین معاہدوں اور دونوں ممالک کے طے شدہ طریقوں کے مطابق کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کل بروز منگل کو ایران کے 3 روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" سے ملاقات کی؛ وہ آج کی شام کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دورے کے موقع پر کچھ گھنٹوں پہلے پاک- ایران تیسری باضابطہ سرحد "پیشین-مند" کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران، یہ پاکستانی وزیر خارجہ کا تیسرا دورہ ایران ہے؛ انہوں نے 24 دستمبر 2018ء اور 11 جنوری 2020ء کو ایران کے دو سرکاری دورے کیے تھے۔

انہوں نے 2020ء کے دورے ایران کے موقع پرشہر مشہد میں واقع حضرت امام رضا (ع) کے روضے کی زیارت کرنے کے بعد، دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 500932

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500932/ایران-اور-پاکستان-مشترکہ-سرحدی-بازاروں-کا-قیام-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com