QR codeQR code

ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے

21 Apr 2021 گھنٹہ 16:45

امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا اوراسی صورت میں وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں  ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک رکن ممالک پر زوردیا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لئے اس پر عمل ضروری ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے اور اپنے وعدوں کے مطابق پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا اوراسی صورت میں وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیوں کو لفظی طور پر نہیں بلکہ عملی طور پر ختم کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 500913

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500913/ایران-کے-خلاف-تمام-پابندیوں-کا-خاتمہ-ضروری-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com