QR codeQR code

شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد

19 Apr 2021 گھنٹہ 6:54

شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران یہ دوسری بار صدارتی انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔


شام میں 20 مئي کے صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پیر کے روز سے وصول کئے جائيں گے۔

شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شام کی پارلیمان کے اسپیکر نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

 اطلاعات کے  مطابق صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پیر سے دس روز تک وصول کیے جائیں گے۔

صدارتی انتخابات میں بیرون ملک مقیم افراد 20 مئی کو شامی سفارت خانوں میں ووٹ ڈالیں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران یہ دوسری بار صدارتی انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

شام کے صدر بشارالاسد نے ابھی تک باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا ہے، صدر بشارالاسد 2000ء سے شام کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

2014  کے صدارتی انتخابات میں صدر اسد نے 88 فیصد ووٹ لئے تھے۔ وہ اپنے والد حافظ الاسد کے انتقال کے بعد سن 2000ء سے عہدہ صدارت پر فائز ہیں۔
شام کے 2012 کے آئین کے مطابق کوئی بھی صدر 7 سالہ دو مدت تک ہی صدر رہ سکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 500528

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500528/شام-میں-صدارتی-انتخابات-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com