QR codeQR code

روس جمہوریہ چیک کو ترکی بہ ترکی جواب دے گا

18 Apr 2021 گھنٹہ 22:06

ہفتے کی رات روسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ جمہوریہ چیک نے اٹھار روسی سفارت کاروں کو جاسوسی کا الزام لگا کر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


روس کی وزارت خارجہ نے اٹھارہ سفارت کاروں کے اخراج کے معاملے میں جمہوریہ چیک کو سخت خبردار کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراگ حکومت کو معلوم ہے کہ ماسکو اس قسم کے اقدامات کا کس طرح جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس جمہوریہ چیک کو ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔

ہفتے کی رات روسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ جمہوریہ چیک نے اٹھار روسی سفارت کاروں کو جاسوسی کا الزام لگا کر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ گاماچیک نے اپنا دورہ ماسکو بھی منسوخ کردیا ہے جو آج سے شروع ہونے والا تھا۔

پچھلے دنوں روس نے پابندیوں اور سفارت کاروں کے اخراج کا جواب دیتے ہوئے دس امریکی اور پانچ پولش سفارت کاروں کو ملک سے باہر نکل جانے کا حکم دیا تھا۔مشرقی یوکرین میں کشیدگی دوبارہ شروع ہونے کے بعد روس اور مغرب کے تعلقات بھی سخت کشیدہ ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 500503

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500503/روس-جمہوریہ-چیک-کو-ترکی-بہ-جواب-دے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com