QR codeQR code

عراق میں موساد کے مرکز پر حملہ

15 Apr 2021 گھنٹہ 15:11

ایک اعلی سیکورٹی افسر کے مطابق موساد کے انٹیلیجنس سینٹر اور آپریشنل کمان کے مرکز پر ہونے والے اس حملے میں مارے جانے والے تین افراد کی شناخت منحانین نوعام، عکیفا عامی اور بی رز جیکب کے طور پر ہوئی ہے۔


عراقی ذرائع نے موساد کے مرکز پر حملے میں مارے جانے والے صیہونیوں کے نام ظاہر کردیئےہیں۔شمالی عراق میں بدنام زمانہ صیہونی جاسوسی کی تنظیم موساد کے مرکز پر حملے سے متعلق تازہ اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔

صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال عراق میں موساد کے مرکز پر ہونے والے حملے میں کم ازکم دس صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایک اعلی سیکورٹی افسر کے مطابق موساد کے انٹیلیجنس سینٹر اور آپریشنل کمان کے مرکز پر ہونے والے اس حملے میں مارے جانے والے تین افراد کی شناخت منحانین نوعام، عکیفا عامی اور بی رز جیکب کے طور پر ہوئی ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے موساد کے افسران کئی مہینوں سے اربیل میں واقع صیہونی حکومت کے جاسوسی کے مرکز ميں  سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراق میں موساد کی سرگرمیوں سے متعلق ٹھوس اطلاعات موجود ہیں کہ جہنیں مناسب وقت پر منظرعام پر لایا جائے گا۔

دوسری جانب میڈیا سے وابستہ ایک سرگرم صحافی نجاح محمد علی نے بتایا ہے کہ اربیل میں واقع موساد کے جس مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ علاقے میں صیہونی حکومت کا ایک اہم ترین جاسوسی کا اڈا تھا۔

نجاح محمد علی کے بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بیشتر سرگرمیاں موساد کے اسی مرکز میں انجام پاتی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 500074

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500074/عراق-میں-موساد-کے-مرکز-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com