QR codeQR code

جرمی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف

20 Jan 2021 گھنٹہ 0:54

جرمنی کی جنوبی ریاست باواریہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس سے 35 افراد متاثر ہوئے ہیں۔



رپورٹ کے مطابق جرمی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف ہوا ہے جو برطانیہ اور جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے وائرس سے مختلف ہے۔

باواریہ کے ایک اسپتال میں 73 مریضوں اور طبی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان میں سے 35 افراد میں موجود کورونا وائرس دنیا کے دیگر حصوں میں موجود وائرس سے قدرے مختلف تھا۔

جرمنی کے قومی صحت کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دریافت ہونے والا یہ وائرس حال ہی میں جنوبی افریقا اور برطانیہ میں دریافت ہونے نئی اقسام سے بھی مختلف ہے۔
 
جرمنی میں اس نئی قسم کے وائرس پر تحقیق کا آغاز ہوگیا ہے اور احتیاطی تدابیر کو سخت کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جب کہ فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کو لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 214 ہلاکتوں کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 633 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 490204

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490204/جرمی-میں-کورونا-وائرس-کی-نئی-قسم-کا-انکشاف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com