QR codeQR code

صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری

29 Nov 2020 گھنٹہ 17:56

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔


غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے۔

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نیتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی بیوی مالی بدعنوانی کے مختلف معاملات میں ملوث پائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 483910

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483910/صیہونی-وزیر-اعظم-کے-خلاف-مظاہروں-کا-سلسلہ-بدستور-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com