QR codeQR code

یمن: داعش دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ ہلاک،

21 Aug 2020 گھنٹہ 19:34

یمن میں ابوالولید العدنی نامی داعش کا ایک سرغنہ ہلاک جبکہ کئی دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔


یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مرکزی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ کو ہلاک اور کئی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے مرکزی یمن کے صوبے البیضا کے شمال مغرب میں واقع الظہرہ کے علاقے میں داعشی دہشت گرد عناصر کے خلاف گھات لگار کر کاروائی کی اور ان عناصر کے فرار کا راستہ روک دیا۔

اس کاروائی میں ابوالولید العدنی نامی داعش کا ایک سرغنہ ہلاک جبکہ کئی دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح اطلاعات ہیں کہ یمن کے قیفہ کے علاقے میں سالم حسن الصعیمی نامی ایک اور داعشی سرغنہ کو اس کے چالیس دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انصاراللہ نے پیر کے روز بھی قیفہ کے علاقے میں ایک کاروائی کر کے  کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 473477

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/473477/یمن-داعش-دہشت-گرد-گروہ-کا-ایک-سرغنہ-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com