QR codeQR code

امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک،

14 Jul 2020 گھنٹہ 17:10

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 38 ہزار 247 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 38 ہزار 247 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 79 ہزار 483 ہو چکی ہے۔

امریکہ اب تک  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 17 لاکھ 91 ہزار 767 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 934 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 لاکھ 49 ہزار 469 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 469256

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469256/امریکہ-اب-بھی-کورونا-وائرس-سے-سب-زیادہ-متاثرہ-ملک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com