QR codeQR code

افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی

12 May 2020 گھنٹہ 1:07

افغانستان : سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں داعش کے سربراہ سمیت دہشت گرد تنظیم کے تین اہم اراکین کو گرفتار کر لیا۔


افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں داعش کے سربراہ سمیت دہشت گرد تنظیم کے تین اہم اراکین کو گرفتار کر لیا۔

وزارت داخلہ اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان میں گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ایشیا میں دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابو عمر خراسانی سمیت ان کی خفیہ ٹیم کے سربراہ اور پبلک ریلیشن آفیسر کو کابل میں گرفتار کر لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ڈائرکٹوریٹ آف سروسز خطے میں دہشت گرد تنظیموں کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری اور ان تنظیموں کے مشترکہ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

داعش کے جنوبی ایشیائی گروپ کی افغانستان میں زیادہ بڑے پیمانے پر موجودگی نہیں البتہ گروپ کی جانب سے حالیہ عرصے میں کابل میں کیے جانے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے افغان سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ کابل میں دہشت گرد حملوں میں ملوث داعش اور حقانی نیٹ ورک کے آٹھ دہشت گردوں سمیت ایک سکھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 462243

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/462243/افغانستان-سیکیورٹی-فورسز-کی-بڑی-کارروائی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com