QR codeQR code

بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی میں اضافہ

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ

5 Oct 2019 گھنٹہ 17:12

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی


آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال بڑھ رہی ہے اور اسی بے یقینی کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع فنانسنگ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، آئی ایم ایف تجارت اور مالی استحکام کے ساتھ ڈیبٹ ٹیکنالوجی اور تمام ممبر ممالک کے لیے عالمی سطح پر مواقع پیدا کرنے پر فوکس کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 439192

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/439192/بین-الاقوامی-سطح-پر-سیاسی-مالی-اقتصادی-بے-یقینی-میں-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com