QR codeQR code

عراق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے

عراق کا ایران اور امریکہ میں دو وفدوں کو بھیجنے کا اعلان

22 May 2019 گھنٹہ 12:31

عراق کے وزیر اعظم عادل المہدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے عنقریب دو الگ الگ وفود کو تہران اور واشنگٹن میں بھیجے گا


عراق کا ایران اور امریکہ میں دو وفدوں کو بھیجنے کا اعلان
عراق کے وزیر اعظم عادل المہدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے عنقریب دو الگ الگ وفود کو تہران اور واشنگٹن میں بھیجے گا۔
عادل المہدی نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی اور ایرانی حکام نےواضح طور پر کہاہے کہ ان کو جنگ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عنقریب کچھ وفد علاقے کے بعض ممالک بشمول ایران اور امریکہ میں بھیجا جائے گا تا کہ کشیدگی اور تنازعات کو ختم کرنے کیلئے فریقین کیساتھ مذاکرات کریں۔
عادل عبدالہمدی نے کہا کہ اس بحران کو حل کرنے کیلئے علاقے کے اعلی سطحی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں اور اس مسئلے کے حل کے حوالے سے عراق کا موقف یورپی یونین کے موقف سے مماثلت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کررہےہیں۔


خبر کا کوڈ: 421417

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421417/عراق-ایران-اور-امریکہ-کے-درمیان-کشیدگی-کا-خاتمہ-چاہتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com