QR codeQR code

ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات پر کسی کی پروا نہیں کریں گے

امریکہ کی جانب سے معاشی پابندیاں نظر انداز کرکے باہمی تجارت کرنے لیے بالکل تیار ہے۔

15 Feb 2019 گھنٹہ 17:54

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی ایران پر امریکہ کی جانب سے معاشی پابندیاں نظر انداز کرکے باہمی تجارت کرنے لیے بالکل تیار ہے۔


امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ترکی نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی ایران پر امریکہ کی جانب سے معاشی پابندیاں نظر انداز کرکے باہمی تجارت کرنے لیے بالکل تیار ہے۔

روس کے شہر سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے صدور کے مابین ملاقات کے موقع پرترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لیے ترکی ایک بنیادی لائحہ عمل تیار کرنے پررضامند ہے، ایران کے ساتھ کئی نکات پر بات چیت کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ترکی ایران کے ساتھ بات چیت و تجارت سے تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے ایران سے تعلقات کے بارے میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب وارسا میں امریکا اور کئی یورپی ممالک کی ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس کا ایک مقصد ایران کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنا اور اس پر دباؤ بڑھانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 402462

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/402462/ایران-کے-ساتھ-تجارتی-تعلقات-پر-کسی-کی-پروا-نہیں-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com