QR codeQR code

افغانستان سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گورنر اور پولیس چیف ہلاک

فائرنگ سے گورنر، خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف ہلاک ہوگئے ہیں۔

18 Oct 2018 گھنٹہ 21:25

افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گورنر، خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف ہلاک ہوگئے ہیں۔


افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گورنر، خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گورنر، خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف ہلاک ہوگئے ہیں۔ قندھار گورنر کے کمپاؤنڈ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گورنر زلمائے، پولیس چیف جنرل عبد الرازق  اور انٹیلی جنس چیف عبدالمہمن کو ہلاک کردیا۔

ڈپٹی گورنر قندھار نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس چیف کے سیکیورٹی گارڈ نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں اعلیٰ حکام جان سے گئے امریکی کمانڈر جنرل ملر اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ ختم ہونے کے اختتام پر ہیلی پیڈ کی طرف جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے اعلیٰ حکام کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے مزید حملوں کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 369763

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/369763/افغانستان-سیکیورٹی-گارڈ-کی-فائرنگ-سے-گورنر-اور-پولیس-چیف-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com