QR codeQR code

پشاور سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

مولوی بہادر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا

18 Jun 2018 گھنٹہ 13:05

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مولوی بہادر کو گرفتار کرلیا


صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مولوی بہادر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مولوی بہادر کو گرفتار کرلیا۔

مولوی بہادر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے سی ٹی ڈی پشاور کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مولوی بہادر 2008 سے بنوں کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، اس کے خلاف تھانہ بنوں کینٹ، میران بنوں اور بکا خیل بنوں پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 337617

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/337617/پشاور-سے-انتہائی-مطلوب-دہشت-گرد-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com