QR codeQR code

فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صہیونی جارحیت کی مذمت

مظاہروں میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں

18 Apr 2018 گھنٹہ 17:07

فلسطینی عوام مارچ کے آخری ہفتے بالخصوص 30 مارچ کو قومی یوم الارض مناتے ہیں. فلسطینی قوم نے اس دن کومنانے کا سلسلہ 42 سال پہلے 1976ء میں شروع کیا تھا


اقوام متحدہ کی صحافی برادری نے غزہ میں فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صہیونی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے امور سے متعلق صحافیوں نے ایک مشترکہ بیان میں صہیونیوں کی جانب سے غزہ میں عظیم واپسی مارچ کو روکنے اور فلسطینیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے.

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق امور سے متعلق صحافیوں نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ غزہ میں گزشتہ دنوں کے واقعات کے جائزہ لینے کے حوالے سے صہیونیوں کے وعدوں کے باوجود سیکورٹی فورسز ابھی بھی مظاہروں میں فائرنگ کرکے نہتے عوام کا قتل عام کر رہی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں.

انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بری صورتحالی کی مذمت کرکے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا.

واضح رہے کہ فلسطینی عوام مارچ کے آخری ہفتے بالخصوص 30 مارچ کو قومی یوم الارض مناتے ہیں. فلسطینی قوم نے اس دن کومنانے کا سلسلہ 42 سال پہلے 1976ء میں شروع کیا تھا۔

اس دن کومنانے کا مقصد فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے دفاع اور اس ارض وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کے عزم کا اعادہ کرنا ہے جس پر فلسطینی قوم جدی پشتی چلی آ رہی ہے. اس روز فلسطینی قوم اپنے حق خود ارادیت کے حصول اور حق واپسی کے عزم کا اعادہ کرتے اور دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ فنسطینی قوم کی اپنی سرزمین ہے اورصدیوں پرانا وطن ہے.


خبر کا کوڈ: 325366

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/325366/فلسطینیوں-کے-واپسی-مارچ-پر-صہیونی-جارحیت-کی-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com