QR codeQR code

گلگت بلتستان میں پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال چھٹے روز میں داخل

ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے اس تحریک کی کامیابی کی ضمانت فراہم کی ہے

27 Dec 2017 گھنٹہ 9:33

ہڑتال کے چھٹے روز عوام کا سمندر یادگار شہداء اسکردو پر پر امڈ آیا اور اسکردو کی فضاء حکومت مخالف نعروں سے گونجتی رہی


انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کال پر غیر قانونی اور غیر آئینی ٹیکس کے خلاف جاری پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔

ہڑتال کے چھٹے روز عوام کا سمندر یادگار شہداء اسکردو پر پر امڈ آیا اور اسکردو کی فضاء حکومت مخالف نعروں سے گونجتی رہی۔ تاریخی ہڑتال کے چھٹے روز یادگار شہداء اسکردو سے ہزاروں کی تعداد میں عوام کا قافلہ گلگت کی طرف نکل پڑے۔

گلگت لانگ مارچ سے قبل انجمن تاجران کے صدر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چئیرمین علامہ آغا علی رضوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہٹ دھرمی اور اوچھے ہتھکنڈے پر اتری ہوئی ہے۔

صوبائی حکومت عوام دشمن پالیسی سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے، لہٰذا لانگ مارچ کرکے گلگت جاکر اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت پورے ملک میں بے چینی کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

جی بی جیسے حساس علاقے میں کئی عرصے سے جاری احتجاج اور ہڑتال پر کان نہ دھرنا صوبائی حکومت کی عوام دشمنی ہے۔ جی بی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی بلتستان بھر میں ہڑتال اور احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔ ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے اس تحریک کی کامیابی کی ضمانت فراہم کی ہے۔ جب تک عوام ساتھ ہے دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 301758

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/301758/گلگت-بلتستان-میں-پہیہ-جام-اور-شٹرڈاون-ہڑتال-چھٹے-روز-داخل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com